29 April 2019 - 11:29
News ID: 440285
فونت
علی لاریجانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے آسٹریا کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ یورپی ممالک اب ایران سے کوئی مطالبہ نہیں کرسکتے کیونکہ یورپی ممالک کا اعتبار ختم ہوگیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے آسٹریا کےپارلیمانی دوستی وفد سے ملاقات میں امریکی اقدامات کے مقابلے میں ایران کی یورپی ممالک کی طرف سے نام نہاد سیاسی اور لفظی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یورپی ممالک اب ایران سے کوئی مطالبہ نہیں کرسکتے کیونکہ یورپی ممالک کا اعتبار ختم ہوگیا ہے ۔

ایرانی اسپیکر نے آسٹریا کے پارلیمانی دوستی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایران اور آسٹریا کے تعلقات گہرے اور دوستانہ ہیں ۔ آسٹریا نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بھی مؤثر اور اہم کردار ادا کیا۔ البتہ امریکی صدر ٹرمپ نے سب کی محنتوں پر پانی پھیر دیا۔

لاریجانی نے کہا ابھی بہت سی مشکلات باقی ہیں جنھیں حل ہونا چاہیے ۔ یورپی ممالک نے بعض اقدامات انجام دینے کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک ان کے ثمرات سامنے نہیں آئے ہیں۔ اور اس طرح مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ایرانی قوم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نےصرف لفظی طور پر ایران کی حمایت کی اور مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد ایران کے علاوہ کسی نے بھی ایٹمی معاہدے پر عمل نہیں کیا اور یورپی ممالک بھی عملی طور پر امریکہ کے ساتھ ہیں۔ جس کی وجہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدہ کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬